نئی حکومت آئی توسب سے پہلے نیب کا اختیار واپس لیا جائے گا، شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان

کراچی (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نئی حکومت آئی توسب سے پہلے نیب کا اختیار واپس لیا جائے گا۔ انہوں نے نیب کو ختم کرنے کا  کہتے ہوئے مزید کہا کہ نیب وہ ادارہ ہے جس نے ملک کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے ملک میں اداروں کی تباہی مچائی ہوئی ہے، آپ کو کل اقتدار کے بعد جواب دینا پڑے گا۔ نیب پر تنقید کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نیب کے تماشے 22سال سے بھگت رہےہیں۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ وزیرخزانہ بتادیں کہ کیا وزیراعظم کے اقدام سے مہنگائی کم ہوگی؟ وزیراعظم کے اقدامات گھبراہٹ کا نتیجہ ہیں۔ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے ہرلیڈرکا بیرونی دورہ کامیاب ہی ہوتا ہے ناکام نہیں، یہ بتا دیں کہ وزیراعظم کےدورہ روس سےکیا حاصل ہوا؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے