فیصل آباد (پاک صحافت) ن لیگی رہنما رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ میں ہار گیا، نتیجے کو تسلیم کرتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ ہمارا نتیجہ ہماری توقعات کے مطابق نہیں آیا، میں ہار گیا ہوں اور نتیجے کو تسلیم کرتا ہوں، اپنے حلقے کے نتائج سے مطمئن ہوں۔
رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا مینڈیٹ چوری ہوا ہے تو وہ الیکشن ٹریبونل میں چلے جائیں۔مولانا فضل الرحمان کی اس بات سے اتفاق نہیں کرتا کہ فیصلے ایوان میں نہیں میدان میں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ پوچھتا ہوں کہ کیا ہم سب کو نہیں پتا تھا کہ جے یو آئی کا نتیجہ کیا آئے گا؟۔
Short Link
Copied