فیصل کریم کنڈی

میں کبھی گورنر راج نہیں لگاؤں گا۔ فیصل کریم کنڈی

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک صحافت) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ میں کبھی گورنر راج نہیں لگاؤں گا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈی آئی خان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے کہ یہ ویسے سبق نہیں سیکھیں گے، لتر لگنا ضروری ہیں، میں سلطان راہی کی طرح بیان نہیں دوں گا، کل علی امین نے گورنر ہاؤس پر قبضہ کی بات کی، میں آج تمہیں چیلنج دیتا ہوں، کل آؤ قبضہ کرو، میں تمہیں سڑکوں پر گھسیٹوں گا۔

فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان ہمیشہ باتیں کرتے تھے، اب پانچ سال کیلئے روزے رکھیں، ان کے ساتھ اگر دھاندلی ہوئی ہے تو پراپر فورم پر آئیں، میرے دروازے اپنوں اور مخالفین سب کیلئے کھلے ہیں۔ ثابت ہوا جمہوریت بہترین انتقام ہے، پیپلز پارٹی نے ثابت کیا کہ ورکروں کو آگے لاتی ہے، پیپلز پارٹی نے ایک ورکر کو وفا کا صلہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں بلاول بھٹو زرداری نے علی امین کو کھانا بھجوایا، سکھر میں تین وقت کا کھانا خورشید شاہ کی طرف سے آیا کرتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے