میں نے ایمانداری، دیانت اور عزم کے ساتھ اپنے ملک کی خدمت کی ہے، محمد زبیر

محمد زبیر

اسلام آباد (پاک صحافت) سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی غیر اخلاقی ویڈیو پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے  پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما محمد زیبر  نے کہا ہے کہ یہ سیاست کا نچلا درجہ ہے اور دعویٰ کیا کہ یہ ویڈیوز جعلی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے ہمیشہ ایمانداری، دیانت اور عزم کے ساتھ اپنے ملک کی خدمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے ویڈیو کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی اس کے پیچھے ہے اس نے انتہائی ناقص اور شرمناک حرکت کی ہے۔

واضح رہے کہ اد رہے کہ گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر کی غیر اخلاقی اور نازیبا ویڈیوز گذشتہ روز لیک ہوئیں، تاہم محمد زبیر نے انہیں جعلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی ویڈیوز بنانے والے نے انتہائی شرمناک اور قبیح حرکت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے