اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ میں بالکل ٹھیک ٹھاک ہوں پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی آپریشن تھیٹر سے ایک تصویر شیئر ہوئی تھی جسے دیکھ پارٹی کارکنوں اور رہنماوں میں تشویش پیدا ہوئی تھی۔ اب ایک بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اسپتال میں رش کرنے کی ضرورت نہیں، اتوار تک گھر آجاؤں گا۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا ہے کہ دوست اور چاہنے والے آپریشن تھیٹر میں میری تصویر دیکھ کر پریشان ہوئے۔ 2004 میں میری ہارٹ سرجری ہوئی تھی، دو، تین سال بعد چیک اپ اور پروسیجر ضروری ہوتا ہے۔ چھوٹے موٹے چیک اپ اور پروسیجر کیلئے اسپتال آیا تھا۔
Short Link
Copied