نواز شریف
نواز شریف

میں آئی ایم ایف کے سہارے ڈھونڈنے والا بندہ نہیں ہوں، نواز شریف

(پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ میں آئی ایم ایف کے سہارے ڈھونڈنے والا بندہ نہیں ہوں، ہم نے تو آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہا یہ لے کر آئے تھے، دوبارہ آئی ایم ایف کیوں آیا؟ خیال رہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت لائیو اسٹاک سے متعلق اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ میٹرو بس کو جنگلا بس کہنے والے ملک اجاڑ کر چلے گئے، ان کی شرطوں سے غریب کیوں متاثر نہیں ہوں گے، میں تو گھر گھر بجلی پہنچا کر گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جنگلا بس کہنے والے اربوں روپے کھا کر غائب ہوگئے، پشاور میٹرو بس گھپلوں کی انکوائری سامنے نہیں لائی گئی۔ نواز شریف کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف دنیا سے چلے گئے، شکوہ اب کیا ہو گا، کیا وجہ تھی کہ پرویز مشرف نے حکومت کو باہر پھینکا، ایٹمی بٹن دبانے اور 6 ایٹمی دھماکے کرنے والے وزیرِ اعظم کو یہ صلہ دیا گیا۔

سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ قوم کو بھی موازنہ کرنا چاہیے کہ کون کیا کر کے گیا ہے، حق کو حق اور سچ کو سچ کہنا ہو گا، پاکستان میں غریبوں کا جینا مشکل کر دیا گیا ہے، روٹی میسر ہے نہ سالن، بجلی اتنے اونچے ریٹ پر میسر ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان نے بہادری سے جیل کاٹی اور میرا ساتھ دیا، مہنگائی کم اور اسٹاک مارکیٹ بے مثال طور پر اوپر جا رہی ہے، شہباز شریف بہت محنت اور خلوص نیت سے کام کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے