میں اتنے کپڑے نہیں بدلتا، جتنا وزیرِ اعلیٰ نے وزیر بدل دیے، گورنر کے پی

پشاور (پاک صحافت) گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ میں نے اتنے کپڑے تبدیل نہیں کیے جتنے وزیراعلیٰ کے پی نے صوبائی کابینہ کے لوگ تبدیل کیے ہیں۔ انہوں نے گورنر ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ صوبے میں امن و امان قائم کرنا صوبائی حکومت کی ذمے داری ہے، پولیس بھی احتجاج پر تھی، صوبائی حکومت کو بھی پولیس کی سپورٹ حاصل تھی، ابھی تک امن و امان سے متعلق صوبائی کابینہ کا ایک اجلاس نہیں ہوا۔

گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ڈی آئی خان میں امن و امان کی صورتحال ٹھیک نہیں، صوبائی حکومت امن وامان قائم کرنے میں ناکام ہو چکی، یہ اپنے ضلع کو سنبھال نہیں سکتے، پورے صوبے کو کیا سنبھالیں گے، 600 ارب روپے پولیس کے لیےصوبائی حکومت کو ملے، کہاں گئے؟ صوبے نے یہ رقم کہاں پر خرچ کی ہے؟ آج یہ لوگ مگر مچھ کےآنسو بہا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ طالبان حکومت سے بات کرنے کی باتیں کر رہے ہیں، افغان حکومت سے اگر بات کرنی ہے تو وفاقی حکومت نے کرنی ہے، صوبہ کسی ملک کے ساتھ ڈائریکٹ بات نہیں کر سکتا، کسی ملک سے ریاست بات کرے گی۔ گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا کہ گورنر راج کے حق میں نہیں، ہم نے ان کو مضبوط حکومت دی، انہوں نے کیا کیا؟ اسمبلی میں کبھی امن وامان کی بات نہیں کی گئی، کے پی حکومت کرپشن کر رہی ہے، میں اتنے کپڑے نہیں بدلتا جتنا یہاں وزیر بدلے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے