میگا ٹورنامنٹ میں فائنل میچ تک پہنچنے پر گرین شرٹ پر فخر ہے۔ وزیراعظم

شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میگا ٹورنامنٹ میں فائنل میچ تک پہنچنے پر گرین شرٹ پر فخر ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ورلڈکپ فائنل میں ٹیم کی شکست پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم پاکستان نے محنت اور جرات سے مقابلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے فائنل میں شاندار باولنگ کی لیکن انگلینڈ بہت اچھا کھیلا، میگا ٹورنامنٹ میں فائنل میچ تک پہنچنے پر گرین شرٹ پر فخر ہے۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل آج آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا گیا۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کو 138 رنز کا ہدف دیا تھا۔ انگلینڈ نے بیٹنگ کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی اور ورلڈ کپ کی فاتح قرار پائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے