میکرو اکنامک استحکام سے متعلق اچھی پوزیشن میں ہیں، وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم میکرو اکنامک استحکام سے متعلق اچھی پوزیشن میں ہیں، ملک میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات جاری ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف وفد کے ساتھ افتتاحی ملاقات ہوئی ہے۔ 6 ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔  وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمیں جو موقع ملا ہے اسے دانش مندانہ استعمال کرنے کی ضرورت ہے، چاہتے ہیں آگے جا کر شمولیت کی بنیاد پر پائیدار معاشی ترقی ممکن ہوسکے۔

واضح رہے کہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ تکنیکی اور پالیسی لیول پر مذاکرات ہو رہے ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت اگلے دو ہفتے جاری رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے