’میڈ اِن پاکستان‘ ایجنڈا عوام کیلئے خوشخبریاں لائے گا، عطاء تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ہوم گرون اکنامک ایجنڈا ’میڈ اِن پاکستان‘معاشی اصلاحات کا ایجنڈا ہے۔

عطاء تارڑ نے اڑان پاکستان ہوم گرون نیشنل اکنامک پلان 29-2024ء کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف آج ہوم گرون اکنامک ایجنڈے کا اعلان کرنے جا رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ملک ڈیفالٹ سے استحکام کی طرف آیا اور اب استحکام سے ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ الحمدلِلّٰہ پاکستان کے تمام معاشی اشاریے بہتر ہوئے ہیں، ہوم گرون اکنامک ایجنڈا ایک اہم اقدام ہے، جس کے تحت معاشی ترقی کا سفر طے کیا جائے گا اور پاکستان کے عوام کو خوشخبریاں ملیں گی۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ معاشی اصلاحات کا یہ ایجنڈا پاکستان اور عوام کی ترقی کے لیے ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان، 2 اہم دہشتگرد کمانڈروں نے ہتھیار ڈال دیے

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں 2 اہم دہشت گرد کمانڈروں نے ہتھیار ڈال دیے۔ کوئٹہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے