میڈیا اتھارٹی کالے قوانین کا سیاہ ترین قانون ہے، رضا ربانی

رضا ربانی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر رضا ربانی میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا اتھارٹی فوجی حکمرانی کے تحت مارشل لا ریگولیشنز سے بھی بڑھ کر ہے۔ رضا ربانی نے کہا کہ ہم پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو مسترد کرتے ہیں، میڈیا اتھارٹی کالے قوانین کا سیاہ ترین قانون ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی ایک ظالمانہ قانون ہے، میڈیا اتھارٹی پریس اینڈ پبلی کیشن آرڈیننس سے بھی بڑھ کر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کا مقصد میڈیا کو دبانا ہے، حکومت ملک میں فاشسٹ حکمرانی نافذ کرنے کی خواہاں ہے۔

واضح رہے کہ سینیٹر رضا ربانی کا کہنا ہے کہ  میڈیا اتھارٹی فلموں، الیکٹرانک، پرنٹ، ڈیجیٹل میڈیا کو ریگولیٹ کرے گی، میڈیا اتھارٹی کے ذریعے تمام موجودہ میڈیا قوانین کو ختم کردیا جائے گا۔ اتھارٹی کے تحت ہائی کورٹ کا اپیل کا فورم بھی ختم کردیا گیا ہے۔ جبکہ میڈیا کسی زیرسماعت معاملے پر کوئی پروگرام کرنے کے بھی قابل نہ رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے