لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ میرے نبی حضرت محمد مصطفی صلی اللّہ علیہ وسلم کا ذکر بلند تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا، توہین رسالت کسی صورت قابل برداشت نہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کیا جس میں بی جے پی ترجمان کی گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی رکن کی جانب سے توہین آمیز کلمات پر مجھ سمیت تمام مسلمانوں دکھ ہوا ہے۔
نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ احساس سے عاری اور حدوں سے بڑھ جانے والے عبرت کا نشان بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے نبی صلی اللّہ علیہ و سلم کا ذکر بلند تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا۔
Short Link
Copied