میرا نہیں خیال بشری بی بی، عمران خان کی بہنوں کی رہائی کیلئے کوئی ڈیل ہوئی۔ مراد علی شاہ

مراد علی شاہ

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ بشری بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو عدالت نے رہائی دی ہے، میرا نہیں خیال کوئی ڈیل ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کام نہیں عدلیہ کے معاملات میں مداخلت کریں، پرامن احتجاج سب کا حق ہے لیکن اس کیلئے اجازت لینی پڑتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواداری مارچ پر تشدد کی انکوائری رپورٹ میرے پاس آگئی ہے، قانون کی پاسداری نہ کرنے والے افراد کی بھی پکڑ ہونی چاہئے، پولیس کو ایسی صورتحال میں لاکر کھڑا کیا جاتا ہے کہ وہ کارروائی کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے