لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ میرا قائد صرف نوازشریف تھا ہے اور ہمیشہ رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق الحمراء آرٹس کونسل لاہور میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میرا قائد صرف نواز شریف ہے، الیکشن مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر ہی لڑوں گا۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) سے برسوں کی وفاداری ہے، نئی پارٹی بنانے سے متعلق سب افواہیں ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا میں ان کے متعلق افواہیں پھیلائی جارہی ہیں کہ انہوں نے ن لیگ سے کنارہ کشی اختیار کی ہے۔
Short Link
Copied