میئر کے معاملے پر پیپلزپارٹی میں کوئی گروپ بندی نہیں۔ مرتضی وہاب

مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ میئر کے معاملے پر پیپلز پارٹی میں کوئی گروپ بندی نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میئر کے معاملے پر پیپلز پارٹی میں کوئی گروپ بندی نہیں ہے، پیپلز پارٹی ایک گھر کی مانند ہے۔

مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ بے بنیاد خبریں چلانے والے جان لیں میں آج سیاست میں جس مقام پر ہوں اس میں ادی فریال تالپور کا بڑا کردار ہے۔  مجھے فریال تالپور سے ہمیشہ سیکھنے کو ملا ہے، ان کی شفقت کے بغیر میں کچھ بھی نہیں، میئر کے ایم سی کے لئے اعتماد کرنے پر پارٹی قیادت اور جیالوں کا شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی صوبے میں ہے وفاق میں ہم اتحادی ہیں، وزیر خارجہ اور وزیر تجارت پیپلز پارٹی سے ہے، اب 15 جون کے بعد آپ کی آواز کراچی کی کونسل میں بھی ہوگی۔ اگر منتخب ہوا تو اختیارات کا رونا نہیں رووں گا، موجودہ وسائل کو بروئے کار لاکر مسائل کو حل کروں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے