کراچی (پاک صحافت) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے رات گئے شہر کا دورہ کیا ہے جس کے دوران انہوں نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ ذرائع کے مطابق مرتضیٰ وہاب نے چینیسر گوٹھ میں بننے والی نئی سڑک کے کام معائنہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق میئر کراچی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مرتضی وہاب نے پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان روڈ پر کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کام جاری ہیں۔
واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضی وہاب نے یہ بھی کہا کہ کراچی میں انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لیے دن رات کوشش کر رہے ہیں۔