میئر کراچی مرتضی وہاب نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) پیپلزپارٹی کے رہنما مرتضی وہاب نے میئر کراچی کے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولو گراؤنڈ کراچی میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور پیپلزپارٹی کے کارکنان و رہنماوں نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمشنر سندھ نے نومنتخب میئر کراچی سے عہدے کا حلف لیا، میئر کراچی کی حلف برداری کے بعد ڈپٹی میئر عبداللہ مراد نے عہدے کا حلف اٹھایا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے