اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ن لیگ کا مہنگائی مکاو مارچ نااہل، نالائق اور چور ٹولے کے خلاف عوام کا عدم اعتماد ثابت ہوگا، جو حکومتی تابوت میں آخری کیل ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مہنگائی مکاو مارچ میں بھرپور شرکت کی عوامی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ مزدوروں، کسانوں، طالب علموں، محنت کشوں سمیت معاشرے کے تمام طبقات کو مارچ میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ مہنگائی مکاو مارچ کشمیر فروشوں سے نجات کا دن ہے، یہ مارچ تاریخی لوٹ مار، مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف عوام کا عدم اعتماد ہے۔ فیصلہ کن گھڑی آگئی ہے عوام کے حق کے ساتھ کھڑے ہونا ہے، عوام گھروں سے نکلے اور اپنے گھروں کو مہنگائی کے عذاب سے بچائیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی مکاو مارچ مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی سے نجات ثابت ہوگا۔