اسلام آباد (پاک صحافت) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے رہنما مولانا فضل الرحمن قطر پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن کے حماس کی قیادت سے رابطے ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ قطر میں حماس کے موجودہ سربراہ اسماعیل ہنیہ، سابق سربراہ خالد مشعل اور دیگر قیادت سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمٰن قطر اور ترکیہ کےحکّام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
واضح رہے کہ جے یو آئی کے سربراہ عرب ممالک کی قیادت سے غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل سمیت دیگر امور پر بات کریں گے۔ خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمٰن جمعے اور ہفتے کی درمیانی رات قطر روانہ ہوئے تھے
Short Link
Copied