سلیم حیدر

مولانا فضل الرحمن کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو۔ گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے تحفظات اپنی جگہ درست ہیں، وہ اپنے تحفظات کو ٹیبل پر لائیں لیکن کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن ایک سینئر لیڈر ہیں، گھر میں بھی 6 لوگوں کے درمیان گلہ شکوہ ہوجاتا ہے، مولانا صاحب کی نمائندگی موجود ہے، اسمبلی میں بیٹھ کر کمی کوتاہیوں کو دور کرنا چاہیے۔

سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پی ٹی آئی ہمیشہ سے انتشار کی سیاست کرتی ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا مودی سے ہاتھ ملا لوں گا پاکستان کے سیاستدانوں سے نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

علی امین رات کے وقت اپنے علاقے تک میں نہیں جاسکتے، فیصل کنڈی دعویٰ

سرگودھا (پاک صحافت) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے دعویٰ کیا کہ وزیراعلیٰ علی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے