اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمان نے باجوڑ دھماکے پر وزیراعظم شہباز شریف اور نگراں وزیراعلی خیبرپختونخوا سے واقعہ کی انکوائری کا مطالبہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے باجوڑ میں پارٹی کے ورکرز کنونشن میں دھماکے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔
مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا ہے کہ جے یو آئی کے کارکنان اسپتال پہنچ کر خون کے عطیات دیں، جے یو آئی کے کارکن پُرامن رہیں، وفاقی و صوبائی حکومت زخمیوں کو بہترین علاج فراہم کرے۔
خیال رہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کے صدر مقام خار میں جمیعت علما اسلام کے ورکرز کنونشن میں ہونے والے دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 40 ہوگئی ہے۔
Short Link
Copied