لاہور (پاک صحافت) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن اتحاد کا اہم اجلاس آٹھ ستمبر کو طلب کرلیا ہے۔ جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے سربراہی اجلاس طلاب کرلیا ہے۔ جس میں وکلاء کی جانب سے 9 ستمبر کے احتجاجی دھرنے کے اعلان کے بارے فیصلہ کیا جائے گا جبکہ اجلاس میں ملک کے مختلف شہروں میں جلسوں اور روڈ مارچ کی تاریخوں کا بھی فیصلہ ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں پی ڈی ایم رہنما 9 ستمبر کو وکلاء کے دھرنے میں شرکت کرینگے۔ پی ڈی ایم رہنما اور اراکین اسمبلی 12 ستمبر کو صحافیوں کے پارلیمنٹ کے سامنے دھرنے میں بھی شرکت کریں گے۔
Short Link
Copied