مولانا فضل الرحمن اور نوازشریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

مولانا فضل الرحمن نوازشریف

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن اور میاں محمد نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ مولانا فضل الرحمن اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماوں نے رمضان المبارک کے بعد پی ڈی ایم کی حکومت مخالف تحریک کو دوبارہ فعال کرنے پر مشاورت کی ہے۔

مولانا فضل الرحمن اور نواز شریف نے رمضان کے بعد حکومت کے خلاف احتجاج کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یاد رہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان اختلافات کی وجہ سے پی ڈی ایم کی تحریک ماند پڑ گئی ہے جبکہ اپوزیشن اتحاد میں شامل جماعتوں میں اس وقت شدید اختلافات پائے جاتے ہیں۔ جن کی وجہ سے حکومت کے خلاف لڑنے کے بجائے اپوزیشن آپس میں دست و گریباں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے