مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر دہشت گردوں کا حملہ

مولانا فضل الرحمن

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ یارک کی حدود میں مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا ہے۔ ترجمان جے یو آئی جلیل جان نے بتایا ہے کہ حملہ تھانہ یارک کی حدود میں کیا گیا، تاہم حملے میں مولانافضل الرحمن اور ان کے محافظ محفوظ رہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن پر ہونے والے حملے کو ناکام بنا دیا گیا، تاہم حملہ آور مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، اور خوش قسمتی سے حملے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کے قافلے کے قریب فائرنگ بزدلانہ کاروائی ہے، بارہا متنبہ کرچکے ہیں کہ ہماری قیادت کے لئے حالات سازگار نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے