مولانا فضل الرحمان کی پختونخوا میں قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی پیشکش

مولانا فضل الرحمن

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک صحافت) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے صوبہ خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی پیشکش اور جرگہ بلانے کی تجویر دے دی۔

تفصیلات کے مطابق قبائلی مشران سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جرگہ میں تمام قبائل کے لوگ شامل ہوں، مجھے کہا جائے گا تو حکومت سمیت جس سے بات کرنا ہو گی کریں گے،صوبے میں قیام امن کے لیے رمضان المبارک سے پہلے پہلے دوسرا جرگہ بلایا جائے، تمام مکاتب فکر کا متفقہ فیصلہ ہے کہ اسلحے کا راستہ اختیار نہیں کرنا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ تمام پارٹیوں سے بالاتر ہو کر قبائلی مشران کو بلا کر اگلا جرگہ بلائیں گے، حکومت قبائلی مشران اور لوگوں سے پوچھ لے وہ کیا چاہتے ہیں۔ جب کبھی بھی قبائل کا مسئلہ آتا ہے ہمارے اندر ایک تحریک جنم لے لیتی ہے، ایک وقت تھا کہ قبائل کے ووٹ بھی نہیں ہوتے تھے لیکن مقتدر حلقے وہاں جانے پر بھی ناراض ہو جاتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی جماعت اور سیاسی لوگ ہیں، ہمیں اپنی قوم کے پاس تو جانا ہوتا ہے اور جائیں گے لیکن ہم پر پابندیاں لگا دی جاتی ہیں۔ وہ وقت بھی تھا کہ امریکا نے افغانستان پر حملہ کردیا، میں نے ذاتی طور پر مقتدر حلقوں کو کہا ہے کہ قبائلی علاقے مجھ تک چھوڑ دیں، مجھے خود پر اور قبائل پر بھروسہ ہے کہ وہ کبھی بھی حکومت کے خلاف ہتھیار نہیں اٹھائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے