مولانا فضل الرحمان کیجانب سے آصف زرداری کے بیان کی تحقیقات کا مطالبہ

مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمان کیجانب سے آصف زرداری کے بیان کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے الیکشن کمیشن سے آصف زرداری کی جانب سے افغان شہریوں کے ووٹ رجسٹر ہونے کے دعوے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگر ایسا ہے جیسا آصف زرداری نے کہا ہے تو ایسے تمام ووٹ ختم ہونے چاہئیں، اگر چند دنوں کی تاخیر سے شفاف الیکشن ملتے ہیں تو یہ کوئی بڑا سودا نہیں ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے