اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمان نے کل ملک بھر میں یوم طوفان اقصی منانے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کل ملک بھر میں یوم طوفان اقصی منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مظلوم فلسطینیوں پر بمباری کی جا رہی ہے، مسلمان فلسطینیوں کے حق میں کھڑے ہو کر ان کے موقف کو تقویت دیں۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا ہے کہ مسلم حکمران اپنے موقف سے ابہام نکال لیں اور واضح کریں کہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ ہیں۔
Short Link
Copied