اسلام آباد (پاک صحافت) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ جس میں عدالت عظمی کا فیصلہ خلاف آنے کی صورت میں مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر گفتگو کی گئی۔ ٹیلیفونک رابطے کے دوران فضل الرحمان نے چوہدری شجاعت سے ملاقات پر نواز شریف کو اعتماد میں لیا۔
دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام (ف) اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا آصف زرداری سے بھی دبئی میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ جس میں موجودہ صورت حال اور ممکنہ عدالتی فیصلہ پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔