مولانا فضل الرحمان کا تجربہ اور شعور ہم سے زیادہ ہے، خالد مقبول

خالد مقبول صدیقی

کراچی (پاک صحافت) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما خالد مقبول صدیقی   کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا تجربہ  اور شعور ہم سے زیادہ ہے۔  انہوں نے یہ بھی کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اپنی مشاور ت ضرور کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ پریس کانفرنس کی، اس موقع پر خالد مقبول نے کہا کہ دیکھنا ہے عدم اعتماد کی تحریک صرف حکومت کی تبدیلی تک رہے گی، کیا اس تحریک سے جمہوریت کو تو نقصان نہیں پہنچے گا دیکھنا ہو گا۔

واضح رہے کہ انہوں نے پریس کانفرنس  کے دوران پی ڈی ایم سربراہ  مولانا فضل الرحمان کاکہنا تھا کہ  ایم کیو ایم وفد کی تشریف آوری پر شکر گزار ہیں، ملکی سیاست میں ہلچل ہے، ہر سیاسی جماعت کا اپنا نقطہ نظر ہوتا ہے اور تمام سیاسی جماعتیں ایک دوسرے سے رابطے اور مشاورت کر رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے