اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن نے الیکشن کمیشن سے صدر عارف علوی کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ اور جے یو آئی ف کے امیر مولانا فضل الرحمان نے ایک بیان میں الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنے پر صدر مملکت کے خلاف سخت ایکشن لے۔
مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا ہے کہ آج عارف علوی نے جس طرح خود کو بادشاہ سلامت سمجھ کر اور تحریک انصاف کا ورکر سمجھ کر آئین کو پاؤں تلے روندتے ہوئے اس کی صریحاً خلاف ورزی کی ہے اور گورنرز اور الیکشن کمیشن کے اختیارات میں مداخلت کی ہے یہ واضح مس کنڈکٹ ہے۔ اس کے خلاف سخت ایکشن ہونا چاہئے۔
Short Link
Copied