مولانا فضل الرحمان لندن روانہ، نوازشریف سے ملاقات کریں گے

نوازشریف مولانا

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمان لندن روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ نوازشریف سے ملاقات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان لندن روانہ ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام ف کے امیر اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان چند روز برطانیہ میں قیام کریں گے، اس دوران وہ برطانیہ کے مختلف شہروں میں پارٹی کارکنوں سےبھی ملاقاتیں کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے