مولانا عبدالغفور حیدری کی سردار اخترمینگل سے ملاقات

مولانا عبدالغفور حیدری

کوئٹہ (پاک صحافت) جمعیت علمائے اسلام ف کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل سے ایک اہم ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی ف کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل سے مقامی اسپتال میں ملاقات کی ہے۔ اس دوران انہوں نے سردار عطاءاللہ مینگل کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

مولانا عبدالغفور حیدری اور سردار اختر مینگل نے ملکی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اپوزیشن اتحاد سمیت حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی۔ یاد رہے کہ سردار عطاءاللہ مینگل گزشتہ کچھ مدت سے علیل اور مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے