شہباز شریف

موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان کی معیشت کو بہت نقصان پہنچا۔ وزیراعظم

آستانہ (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان کی معیشت کو بہت نقصان پہنچا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آستانہ میں ایشیا میں اعتماد سازی پر سربراہی کانفرنس سے وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان کو غیرمعمولی صورتحال کا سامنا ہے، سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے پاکستان تمام وسائل بروئے کار لارہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب کی وجہ سے پاکستان کا ایک تہائی حصہ ڈوب گیا، 3 کروڑ سے زائد افراد کی بحالی پاکستان کیلئے ایک چیلنج ہے، سیلاب سے ہزاروں کلومیٹر شاہراہوں، پلوں اور گھروں کو نقصان پہنچا، پاکستان کیلئے غیرمعمولی صورتحال کا سامنا بہت مشکل ہے، پاکستان کو سیلاب کی تباہی سے نکلنے میں دہائیاں لگیں گی، پاکستان عالمی سطح پر کاربن کے اخراج میں ایک فیصد سے کم کا حصہ دار ہے، انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے، 7 دہائیوں سے بھارت کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد کو دبانے کی کوشش کررہا ہے، بامقصد بات چیت کی ذمہ داری بھارت پر عائد ہوتی ہے، پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے، افغانستان میں جنگ سے سب سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے