مودی نے ہمارا پانی بند کیا ہم اس کی سانس بند کردیں گے۔ حنیف عباسی

حنیف عباسی

راولپنڈی (پاک صحافت) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ مودی نے ہمارا پانی بند کیا ہم سانس بند کردیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ایک لاکھ کشمیریوں کو شہید کیا جاچکا ہے، بھارت برما، انگلینڈ، کینیڈا اور امریکا میں دہشت گردی میں ملوث رہا ہے، کینڈا کا وزیراعظم پارلیمنٹ میں مودی کو مورد الزام ٹھہراتا ہے۔ گجرات کے مودی کا خون مسلمانوں کے ہاتھوں سے رنگا ہے، ہم نے شاہین، غوری بھارت کیلئے رکھے ہیں ، ہمارے تمام مزائلوں کا رخ بھارت کی طرف ہے، بھارت نے پہلگام کا بہانہ بنا کر سندھ طاس معاہدہ کو نشانہ بنایا گیا، ہم ہر قسم کے حالات کا مقابلے کرنے کیلئے تیار ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا مزید کہنا تھا کہ آپ نے ہمارا پانی بند کیا ہم آپ کا سانس بند کردیں گے، جب سے مودی حکومت میں آیا فالز فلیگ آپریشن جاری ہیں ، پہگام واقعے کے پانچ منٹ کے اندر پاکستان پر الزام لگا دیا گیا، بھارت نے کوئی مس ایڈوینچر کیا تو اس کے گلے پڑ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے ، ہم گزشتہ کئی دہائیوں سے دہشت گردی کی جنگ لڑرہے ہیں، قومی سلامتی کونسل نے عوام کے جذبات کی ترجمانی کی۔ 2014 کے الیکشن میں بہار میں قتل عام کرایا گیا،مودی سرکار اس قتل عام میں براہ راست ملوث تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے