موجودہ پی ٹی آئی پیپلزپارٹی کا گروپ ہے۔ حافظ حمداللہ

حافظ حمداللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رہنما جے یو آئی حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ موجودہ پی ٹی آئی پیپلزپارٹی کا گروپ ہے۔

تفصیلات کے مطابق رہنما جے یو آئی حافظ حمداللہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی خدشات کا اظہار کرچکے ہیں، امن و امان کی صورتحال حقیقت میں سنگین ہے۔

حافظ حمداللہ کا مزید کہنا تھا کہ بالائی علاقوں، خیبرپختونخوا میں شدید سردی کی لہر ہے، بہت سے لوگ موسم کی وجہ سے ووٹ نہیں ڈال سکیں گے، اور اگر الیکشن میں ٹرن آؤٹ کم ہوا تو دھاندلی کے خدشات بڑھ جائیں گے۔ کیا خطرے سے آگاہ کرنے سے ذمہ داری پوری ہوجاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا کو سیکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی کے نہیں، پیپلزپارٹی کے کارکن ہیں، شاہ محمود قریشی، بابر اعوان اور لطیف کھوسہ پیپلزپارٹی میں تھے، جبکہ پی ٹی آئی کے صدر پرویزالہی کا تعلق ق لیگ سے ہے، یہ پی ٹی آئی نہیں، پیپلزپارٹی کا گروپ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے