شاہد خاقان عباسی

موجودہ نااہل حکومت کو ہٹانے کیلئے ہم سب متحد ہیں۔ شاہد خاقان عباسی

سانگھڑ (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان اختلافات ہوسکتے ہیں لیکن پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق حکومت کو ہٹانے کے لئے تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سندھ میں نواز حکومت نے سڑکوں کا جال بچھایا لیکن سندھ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ڈاکٹرز اور اساتذہ کی کمی ہے، سینیٹ میں بل پاس ہونا اور یوسف رضا گیلانی کی عدم موجودگی ان کی غلطی ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا ہے کہ پارٹیوں میں اختلاف ہوتے ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ مقابلہ کریں۔ موجودہ حکومت کو ہٹانے کے لیے ہم سب متحد ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے کسی کو سڑک پر نہیں گھسیٹا، سیاست میں اختلاف رائے ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے