موجودہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے اتحادی جماعتوں کا ہنگامی اجلاس طلب

اتحادی حکومت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کی موجودہ صورت حال سے نمٹنے کے لئے اتحادی جماعتوں کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کی موجودہ صورت حال پر غور کے لیے حکومتی اتحادیوں کا ہنگامی اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے۔ اجلاس آج شام 6 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا جس کی صدارت وزیراعظم کریں گے، جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو مدعو کیا گیا ہے جبکہ مسلح افواج کی قیادت بھی اجلاس میں شرکت کرے گی۔ اجلاس میں سیلاب کے باعث پیدا ہونے والی موجودہ صورت حال سے نمٹنے کے لئے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے