شہباز شریف

موجودہ حکومت کے 3 سال تباہ کن ثابت ہوئے، شہباز شریف

کراچی (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کے 3 سال زراعت کے لئے بھی تباہ کن ثابت ہوئے۔  شہباز شریف کا کہنا ہے کہ  زراعت کو ترقی دیئے بغیر ملکی معیشت مضبوط نہیں ہو سکتی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر  میاں شہباز شریف سے کراچی میں کسان متحدہ محاذ سندھ بلوچستان کے وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر شہباز شریف نے وفد سے گفتگو کے دوران کہا کہ کسان کی خوش حالی کے بغیر ملک کو پائیدار ترقی کی راہ پر نہیں چلایا جا سکتا۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے کہا کہ  ہم نے کسانوں اور زراعت کے لیے ٹھوس، حقیقت پسندانہ اور عملی اقدامات کیئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ  کسانوں کو ہم نے زرعی ٹیوب ویل کے لیے بجلی اور کھادوں پر سبسڈی اور بلا سود قرض دیئے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

دہشت گردی کا سر کچلے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا سر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے