اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت پاکستانی تاریخ کی سب سے کرپٹ ترین حکومت ثابت ہوچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت کے باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب اپوزیشن کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہا ہے جبکہ حکومت کی ہر چوری پر نیب خاموش ہے۔ ایک دن آئے گا جب نیب کی خاموشی کے متعلق حقائق سامنے آئیں گے۔
رہنما ن لیگ شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ وزراء کی لسٹ ہے جو چوری کر کے بھاگ گئے مگر کوئی پوچھنے والا نہیں، یہ اس ملک کا احتساب کا نظام ہے۔ جس ملک میں حقائق کو دبایا جائے وہ ملک تباہ ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم ڈی اے کا قانون بنانے کی کوشش کو عوام رد کر چکے ہیں۔
Short Link
Copied