عرفان صدیقی

موجودہ حالات کو 1971 کے مشرقی پاکستان کے حالات جیسا قرار دینا انتہائی افسوسناک ہے۔ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی موجودہ صورتِ حال کو 1971 کے مشرقی پاکستان کے حالات جیسا قرار دینا انتہائی افسوسناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ یہ تاثر پیدا کرنا کہ ملک خدانخواستہ ایک اور سقوط ڈھاکہ کی طرف بڑھ رہا ہے قابل افسوس ہے۔ بانی پی ٹی آئی کا ٹوئٹ محض ٹوئٹ نہیں بلکہ انتہائی محنت سے لکھے گئے سکرپٹ کے مطابق بنائی گئی مختصر فلم ہے جس کے لفظ لفظ سے فوج دشمنی ٹپک رہی ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ اس فلم میں جان بوجھ کر ایسی تصویروں کا انتخاب کیا گیا ہے جو بنگلہ دیشی اور بھارتی میڈیا پاک فوج کو بدنام کرنے کیلئے استعمال کرتا رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے