موجودہ حالات میں میڈیا کا کردار اہمیت رکھتا ہے۔ مراد علی شاہ

مراد علی شاہ

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں میڈیا کا کردار اہمیت رکھتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے نئے منتخب چیئرمین شکیل مسعود، سینئر نائب چیئرمین میر ابراہیم، نائب چیئرمین احمد زبیری کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے سیکریٹری جنرل میاں عامر، جوائنٹ سیکریٹری قاضی اور سیکریٹری خزانہ غلام نبی مورائی کو بھی مبارکباد پیش کی ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میڈیا انڈسٹری کی بے پناہ ترقی اور موجودہ حالات میں میڈیا کا کردار اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے نو منتخب عہدیداران میڈیا انڈسٹری کے مسائل کے حل کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے