محمد اورنگزیب

منی بجٹ نہیں آئے گا، آگے جا کر تنخواہ دار طبقے کو بتدریج ریلیف دیں گے۔ وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ منی بجٹ نہیں آئے گا، پاکستانی کرنسی مستحکم رہے گی، آگے جا کر تنخواہ دار طبقے کو بتدریج ریلیف دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کے لیے آئی ایم ایف پروگرام ضروری ہے، کوشش ہے اس مہینے آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ ہوجائے۔ ڈالر ختم ہو جاتے ہیں تو آئی ایم ایف پروگرام کی طرف جانا پڑتا ہے۔ میکرو اکنامک استحکام میں تسلسل لانے کی ضرورت ہے اس لئے ہمیں آئی ایم ایف پروگرام چاہیے، کوشش ہوگی کہ اس مہینے آئی ایم ایف معاہدوں کو اسٹاف لیول ایگریمنٹ تک لے جائیں۔

محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ منی بجٹ نہیں آئے گا، پاکستانی کرنسی اب مستحکم رہے گی، آئی ایم ایف ہو یا نہ ہو آئی ٹی اور زراعت ہمارے گروتھ ایریاز ہیں، گزشتہ مالی سال میں دونوں سیکٹرز نے اچھے نتائج دیے مستقبل میں مزید بہتر پرفارمنس آئے گی۔

انھوں نے کہا کہ ورلڈ بینک نے ایک ارب ڈالرز کی منظوری دی ہے۔ آئی ایم ایف کا پروگرام سمجھنے کی ضرورت ہے، اس پروگرام کو پاکستان کا پروگرام کہنا چاہیے، اگر بنیادی ڈھانچے کی اصلاحات نہ کیں تو معاملات بگڑیں گے، ہمارے ہاں پالیسی اور انفورسمینٹ گیپ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

منیر اکرم

پاکستان کا اقوام متحدہ سے غزہ میں نسل کشی کو روکنے کیلئے فوری مداخلت کا مطالبہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے اقوام متحدہ سے غزہ میں نسل کشی کو روکنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے