اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے درمیان متعدد نکات پر اتفاق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف مشن اور حکومت کی معاشی ٹیم کے درمیان آج مذاکرات کے 2 دور ہوئے، پاکستان اور آئی ایم ایف میں اتفاق ہوا ہے کہ منی بجٹ نہیں آئے گا، پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس بھی نہیں لگے گا۔ حکومت کی معاشی ٹیم کی طرف سے آئی ایم ایف کو زرعی ٹیکس اگلے سال سے وصول کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن کو گراس فنانسنگ اور ڈیبٹ میچورٹی پر بریفنگ دی گئی، مذاکراتی ادوار میں مقامی قرض پر تفصیلی گفتگو بھی ہوئی۔ وزارت خزانہ کے حکام نے آئی ایم ایف مشن کو مقامی قرض پر بریفنگ دی، جس پر عالمی مالیاتی ادارے کے مشن نے کوئی اعتراض نہیں اٹھایا۔
بریفنگ میں معاشی ٹیم نے بتایا کہ حکومت مقامی قرض کو بتدریج کم کررہی ہے جبکہ ادائیگیوں کی مدت بھی بڑھا رہے ہیں۔