لاہور (پاک صحافت) عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی منفی اور انتشار پھیلانے کی سیاست کی ناکامی پر پورا پاکستان اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مکار عمران خان کو قوم نے مسترد کر دیا۔ دو ہزار اٹھارہ سے بائیس تک کبھی عمران خان نے اپنی کارکردگی کی بات کی ہے؟ پی ٹی آئی اسکینڈل سے ملک میں مہنگائی ہوئی جب کارکردگی کا سوال کیا جائے تو یہ کاٹنے کو دوڑتے ہیں۔
عابد شیر علی کا مزید کہنا تھا کہ یہ لوگ نوازشریف اور شہبازشریف کو روتے ہیں جو غربت کے خاتمے کے لئے سی پیک لائے، عمران خان کا بیانیہ ملک میں انتشار پھیلانا ہے، کے پی کا وزیراعلیٰ ملزم ہیں جو عوام کا پیسہ خرچ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی رٹ کو چیلنج کرکے اسلام آباد کو آگ لگا دی، اربوں روپے کا نقصان کیا، دم دبا کر بھاگ گئے کہاں ہیں دس لاکھ لوگ؟