مریم نواز

ممکنہ سیلاب کے پیش نظر مریم نواز کا پنجاب بھر میں ندی نالوں کی صفائی کا حکم

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ممکنہ سیلاب کے خدشے سے پیش نظر پنجاب بھر میں ڈرین اور ندی نالوں کی بھرپور صفائی کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ہیڈ آفس کا دورہ کیا، مون سون تیاریوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، کاظم پیرزادہ، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، ڈی جی پی ڈی ایم اے و دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

سیکرٹری اریگیشن، چیف میٹرولوجسٹ اور ڈی جی پی ڈی ایم اے نے وزیراعلی پنجاب کو مون سون تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں وزیراعلی پنجاب کو تمام بیراج لنک کینال، مین کینال، ڈریننگ سسٹم اور بند وغیرہ کی صورتحال پر رپورٹ پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ آئندہ 3 ماہ کے دوران پاکستان میں معمول سے زائد بارشیں متوقع ہیں۔

وزیراعلی پنجاب نے ممکنہ بارشوں کے پیش نظر ڈرین کی بھرپور صفائی کی ہدایت کرتے ہوئے پنجاب بھر میں ندی نالوں کی بھرپور صفائی کا حکم دے دیا جبکہ ممکنہ سیلاب کے خدشے کے پیش نظر اضلاع سے ڈیلی رپورٹ طلب کرلی۔

مریم نواز نے ہنگامی صورت میں متاثرہ علاقوں میں عوام کو انخلاء کے پلان سے آگاہ کرنے اور متاثرہ دیہات کے لوگوں کو قیام و طعام کے مقام سے متعلق آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ رودکوہی کے ندی نالوں میں تجاوزات اور رکاوٹیں ہٹائی جائیں، ممکنہ سیلاب کے پیش نظر آبادی کے بروقت انخلا کی منصوبہ بندی کی جائے، انسانی جانوں کے ساتھ ساتھ مال مویشیوں کو بھی بروقت نکالا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

پولیس چوکی

پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا بھاری ہتھیاروں سے حملہ، 2 اہلکار جاں بحق

خیبر (پاک صحافت) خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں تختہ بیگ چوکی پر دہشت گردوں نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے