اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ عمران نیازی کے خلاف چارج شیٹ ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ عمران نیازی کے خلاف آئین کی خلاف ورزی، غلط بیان حلفی جمع کرانے اورغیرملکی فنڈ قبول کرنے کی چارج شیٹ ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ ثابت ہوگیا عمران خان سرٹیفائیڈ جھوٹے ہیں۔ قوم کو عمران خان کی غیر ملکی فنڈنگ سے چلنے والی سیاست کے اثرات پر غور کرنا چاہئیے۔ یاد رہے کہ آج کے فیصلے میں عمران خان کی جانب سے غیرملکی فنڈنگ لینے کی تصدیق ہوچکی ہے۔
Short Link
Copied