ممتاز زہرا بلوچ ترجمان دفتر خارجہ تعینات، نوٹیفکیشن جاری

ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ممتاز زہرا بلوچ کو ترجمان دفتر خارجہ تعینات کر دیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ممتاز بلوچ سابق ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد کی جگہ لیں گی جبکہ صائمہ سید کو نائب ترجمان، دفتر خارجہ مقرر کیا گیا ہے۔ ممتاز زہرا بلوچ جلد اپنی نئی ذمہ داریاں اٹھائیں گی جبکہ سابق ترجمان دفتر خارجہ افتخار احمد کو فرانس میں پاکستان کا سفیر مقرر کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ممتاز زہرا بلوچ کو سفارتکاری کا پچیس سالہ تجربہ ہے اور اس سے قبل ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ ایشیا پیسفک تعینات تھیں جبکہ جنوبی کوریا میں پاکستان کی سفیر بھی رہ چکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے