اسلام آباد (پاک صحافت) کورونا وائرس کیسز میں کمی کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں عائد کورونا پابندیوں کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سربراہ این سی او سی اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ملک میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور، فیصل آباد، ملتان، سرگودھا، گجرات اور بنوں میں کل سے اضافی پابندیاں ختم کردی جائیں گی۔
فیصلے کے مطابق مزارات کو کھولنے سے متعلق فیصلہ صوبائی حکومتیں کریں گی جبکہ تفریحی مقامات اور پارکس 50 فیصد گنجائش کے ساتھ کھولنے کی اجازت ہوگی۔ اجلاس میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ ملک بھر میں سائینو فارم ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے، عوام بلاتاخیر قریبی ویکسینیشن سینٹر سے ویکسین لگوائیں۔
Short Link
Copied