اسلام آباد (پاک صحافت) حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ ملک کے صدر مولانا فضل الرحمان بنیں گے۔
تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے رہنما حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ جب 10 جماعتوں پر مشتمل پی ڈی ایم بنی تو صدارت مولانا فضل الرحمن کو دی گئی۔ مولانا پی ڈی ایم کے صدر بن سکتے ہیں تو صدر مملکت بھی بن سکتے ہیں۔
حافظ حمداللہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا اصل مسئلہ پی ٹی آئی کے ایجنڈے سے تھا، ہمارا پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد نہیں ہوسکتا، کیا پی ٹی آئی میں گوہر خان کے علاوہ کوئی اور دیرینہ کارکن نہیں تھا؟۔
انہوں نے کہا کہ ابھی سندھ میں ہم جی ڈی اے کے ساتھ ہیں پی ٹی آئی اس کا حصہ نہیں۔ باپ اور بیٹے، باپ اور بیٹی کی بلوچستان پر نظر ہے دیکھتے ہیں اس کا کیا نتیجہ نکلتا ہے۔
Short Link
Copied