اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے ایک بار پھر وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا، شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اس ملک کے حقائق وہ نہیں جو نظر آتے ہیں بلکہ بہت تلخ ہیں ، آپ اس پر حقائق کمیشن بنا دیں تمام حقائق سامنے آ جائیں گے۔بدنصیبی یہ ہے کہ ہمارے ملک میں جو ہوتا ہے وہ نظر نہیں آتا اور کو نظر آتا ہے وہ ہوتا مہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پارٹی کا موقف واضح ہے کہ ہم ملک میں آئین کی حکمرانی چاہتے ہیں،ملک کا نظام آئین کے مطابق چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم سمجھوتہ آئین شکنی سے کریں گے ڈیل کرکے اقتدار میں آئیں گے تو پھر معاملہ خراب ہوتا ہے ،میں ایک بات کہوں گا کہ جس تنخواہ پر اس وقت عمران خان کام کر رہے ہیں اس پر مسلم لیگ نہیں کر سکتی۔
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ جو ہماری حکومت ٹوٹی، بار بار نکالا گیا یو اس کے پیچھے یہی بات ہوتی ہے کہ وہ اس تنخواہ کو قبول نہیں کر سکتے جو وہاں پر دی جاتی ہے، فیصلوں کے حقائق ایک جرگے سے معلوم نہیں ہو سکتے وہ تو صرف حقائق کمیشن سے ہی معلوم ہو سکتے ہیں۔ ہم آئین کے لیے لڑنے کے لیے بھی تیار ہیں اور جھکنے کے لیے بھی تیار ہیں۔